اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

خاتون کمیشن نے جسم فروشی کے دلدل میں پھنسیں ایک خاتون کو بچایا

دہلی ویمن کمیشن کی 181 ہیلپ لائن پر ایک لڑکی نے فون کرکے بتایا کہ اسے روہنی کے ایک گھر میں قید کرکے رکھا گیا ہے، جہاں اسے زبردستی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔جس کے بعد ویمن کمیشن لڑکی کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔

دہلی ویمن کمیشن  ٹوئیٹ
دہلی ویمن کمیشن ٹوئیٹ

By

Published : Aug 29, 2020, 7:47 PM IST

دہلی کے روہنی علاقے میں اغوا کرکے رکھی گئی ایک لڑکی کو زبردستی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا گیا، لیکن دہلی ویمن کمیشن اس لڑکی کو صحیح سلامت بچانے میں کامیاب رہی۔

دہلی ویمن کمیشن ٹوئیٹ


دہلی ویمن کمیشن کی 181 ہیلپ لائن پر ایک خاتون نے فون کیا اور بتایا کہ اسے روہنی کے ایک مکان میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔لڑکی نے مزید بتایا کہ اس سے زبردستی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کے پرانے گھر کے قریب رہنے والے ایک جان پہچان والے شخص نے اسے بتایا تھا کہ وہ اس کو شارٹ کٹ انداز میں پیسہ کمانے کی نوکری دلائے گا۔لڑکے کی باتوں میں آکر لڑکی اس کے 25 اگست کو روہنی سیکٹر 6 کے ایک گھر میں گئی، جہاں اس کے ساتھ 3 دن تک ناجائز جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔جب لڑکی نے انکار کیا تو اسے دھمکی دی گئی اور گھر کو لاک کردیا گیا۔

لڑکی نے بتایا کہ ایک دن میں بہت سارے گاہک گھر میں آتے تھے اور وہاں جسم فروشی کا دھندا کیا جاتا تھا۔

اطلاع ملتے ہی دہلی ویمن کمیشن کی صدر سواتی مالیوال اور ممبر کرن نیگی نے دیر رات ایک ٹیم تشکیل دی۔ان کی اس ٹیم نے پولیس کی مدد سے لڑکی کے ذریعہ دئیے گئے پتہ پر چھاپہ ماری کی۔چھاپہ ماری کے دوران گھر کے اندر متاثرہ لڑکی کے ساتھ دیگر دو خواتین، اس معاملے کا ملزم جیتیش اور کچھ گاہک بھی تھے۔

پولیس کو آتے دیکھ کر وہ گھر کے پیچھے دروازہ سے بھاگ گیا۔ان دونوں کے ساتھ ایک اور خاتون نے بھی بھاگنے کی کوشش کی جو ناکامیاب رہی۔

اس گرفتار خاتون نے بتایا کہ وہ جتیش کی پارٹنر ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں وہاں جسم فروشی کا کام کرتے ہیں ۔پولیس نے اس معاملے میں آئی ٹی پی اے دفعات3،4،56 اور آئی پی سی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details