اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریض کی موت - اترپردیش کے ضلع سنت کبیر گنر

اترپردیش کے سنت کبیر نگر میں ضلع اسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض کی موت ہوگئی۔

آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریض کی موت
آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریض کی موت

By

Published : May 15, 2020, 4:30 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویش کمار گپتا نے بتایا کہ 'ضلع کے بکھرا علاقے کے منڈیری گاؤں سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ شخص گذشتہ 13 مئی کو ممبئی سے واپس آئے تھے۔ اسی دن اسکریننگ کرا کر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دیر رات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ان کا نمونہ لے کر جانچ کے لئے 14مئی کو بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'آر سی ایم آر گورکھپور سے بات کی گئی ہے اور متوفی کی جانچ بغری پول کے علیحدہ طور سے کرکے شام تک رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے'۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ 'اس کے بعد آگے کی کاروائی کی جائےگی اور پروٹوکو کے ساتھ متوفی کے آخری رسوم کی ادائیگی کرائی جائےگی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details