اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دربھنگہ میں گولی باری معمالے میں دو ملزمین گرفتار

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس نے گزشتہ پانچ نومبر کو ہوئے گولی باری معاملے کے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

دربھنگہ میں گولی باری معمالے میں دو ملزمین گرفتار

By

Published : Nov 7, 2019, 11:10 PM IST

بارہ ملزمین میں سے دو گرفتار ہوئے ہیں جب کہ باقی دس ملزمین ابھی تک فرار ہیں۔

دربھنگہ پولیس نے گذشتہ پانچ نومبر کو دن دہاڑے یونیورسٹی تھانہ حلقہ کے بیلا چوک کے قریب ہوئے گولی باری معاملے میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے-

دربھنگہ میں گولی باری معمالے میں دو ملزمین گرفتار

اس فائرنگ میں تین شخص زخمی ہو گئے تھے جس میں ایک سابق رکن پارلیمنٹ کرتی آذاد کے رشتہ دار متھلیش چودھری بھی شامل تھے۔

ان گرفتار ملزم میں ایک سنتوش پاسوان اور دوسرا رمن منڈل شامل ہے -

اس گرفتاری پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ کے سیٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ گذشتہ پانچ نومبر کو جو گولی باری ہوئی تھی اس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جو اب خطرے سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں کافی سُراغ پولیس کو ملے ہیں۔ باقی دس ملزمان کی بھی گرفتاری جلد ہو جائے گی-

گولی باری کی وجہ یہ تھی کہ یہ گرفتار شخص اسی محلے کے ہیں جہاں گذشتہ تین دنوں سے دو گروہوں میں رنجش چل رہی تھی جو گولی باری کی شکل میں تبدیل ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details