مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی میں باروفاٹک گاؤں کے قریب ایک عورت کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے اور اس کے شوہر کو کچلنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 'مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی میں باروفاٹک گاؤں کے قریب ایک جوڑے پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا اور 30 سالہ خاتون کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا'۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'اس جوڑے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور 24،000 روپے بھی لوٹ لئے گئے'۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیتا راوت نے بتایا کہ 'یہ واقعہ منگل کی سہ پہر کو اس وقت پیش آیا جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ اس دوران قریب ہی کے جنگل والے علاقے میں خاتون رفع حاجت کے لیے اتر گئی'۔