اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مالیگاؤں: موبائیل چوری معاملے میں کارپوریٹر گرفتار - malegaon nashik mobile stolen news

ریاست مہاراشٹر ضلع ناسک کے مالیگاؤں میں91 موبائیل فون کی چوری کے الزام میں مقامی کارپوریٹر مزمل بفاتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موبائیل چوری معاملے میں کارپوریٹر گرفتار
موبائیل چوری معاملے میں کارپوریٹر گرفتار

By

Published : Nov 23, 2020, 10:27 PM IST

مالیگاؤں میں گزشتہ شب ضلع پربھنی کی کرائم برانچ کے اے پی آئی آلے وار (جنتور) نے موبائیل کی چوری کے معاملے میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے۔

ملزم مصطفیٰ چوروا ساکن مالیگاؤں اور کارپوریٹر مزمل بفاتی ساکن مالیگاؤں کے ساتھ ایک اور نامعلوم ملزم کو مقامی کرائم برانچ اور سٹی پولس عملہ کی مدد سے گرفتار کرکے پربھنی کے قریب واقع جنتور پولس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 91 موبائیل فون چوری ہونے کی خبر ہے۔

مزید پڑھیں:این سی بی زونل ڈائریکٹر پر قاتلانہ حملہ

اس میں مالیگاؤں شہر سے کل 30 موبائیل فون ضبط ہوئے ہیں۔

پولس کی مزید کاروائی ابھی تیزی سے جاری ہے۔

مذکورہ معاملے میں پولس نے ملزم پر آئی پی سی کی دفعہ 429 اور دفعہ 457/380 درج کی ہے۔

پولس کی تفتیش کے مطابق مقامی دو افراد اس چوری کے موبائیل کو فروخت کرنے میں شامل ہیں۔

کرائم برانچ کی جانب سے مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details