اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بجری مافیا سے چتوڑ گڑھ میں کورونا کا خطرہ، پولیس محتاط - بجری مافیا

ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑگڑھ میں بجری مافیا کے سرگرم ہونے سے کورونا وائرس کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

بجری مافیا سے چتوڑ گڑھ میں کورونا کا خطرہ
بجری مافیا سے چتوڑ گڑھ میں کورونا کا خطرہ

By

Published : Apr 22, 2020, 5:02 PM IST

اب تک کورونا سے آزاد رہنے والے چتوڑ گڑھ ضلع میں موڈیفائیڈ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کی زد میں آئے پڑوسی بھیل واڑہ ضلع میں بجری مافیا کے سرگرم ہونے سے یہاں بھی کورونا کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریتا سنگھ کے مطابق ضلع کی منڈفیا تھانہ پولیس نے کل شام بجری سے بھرے چھ ڈمپر ضبط کرکے چھ ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ یہ سبھی ڈمپر بھیلواڑہ ضلع کے ہمیر گڑھ کے نزدیک بناس ندی سے بجری بھر کر گنگرار ٹول ناکے سے ہوکر چتوڑ گڑھ کے باہری علاقے سے نکلنے والی ہائی وے پر دوبارہ چڑھ کر ہائی وے ہوتے ہوئے منڈفیا پہنچے تھے۔ ۔

اس جانکاری کے بعد پولیس حیران رہ گئی اور سبھی کو آج کوارنٹائن میں بھجوادیا گیا ہے۔ گرفتار ڈمپر ڈرائیوروں میں بھیلواڑہ ضلع کے کائنا کھیڑا کا رتن لا گرجر، مکیش گوجر، دھنوالیا کا شیام لال گوجر اور چتوڑ گڑھ ضلع کے گاؤں دیودا کا پرکاش گوجر اور شمبھو گوجر سونیانا کا راجندر راجاوٹ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details