فرخ آباد میں یرغمال بنائے گئے 23 بچوں کو کامیابی سے بازیاب کرنے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی نے پولیس اہلکار کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
فرخ آباد میں پولیس نے یرغمال بنائے گئے 23 بچوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا ہے۔
اسی دوران ، وزیر اعلی نے یوپی پولیس اور پوری ٹیم کو 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ انعام اس ٹیم کو دیا جائے گا، جس نے اس مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ آپریشن میں شریک تمام اہلکاروں کو تعریفی خط بھی دیا جائے گا۔
فرخ آباد میں ایک سرپھرے نوجوان نے اپنے بچے کی سالگرہ منانے کے بہانے 23 بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اس واقعے کا ملزم سبھاش باتھم پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔
گاؤں والوں نے ملزم کی بیوی کو زدوکوب کیا۔
اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
تمام بچوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
جب پولیس نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ سر پھرے شخص نے پولیس کو دھمکی دی کہ گھر کو گیس سلنڈر سے اڑا دے گا۔
ڈر اور خوف کے دس گھنٹے: