اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اناؤ جنسی زیادتی کیس: سپریم کورٹ نے جواب طلب کیا - چیف جسٹس آف انڈیا

اناؤ جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ اور ان کے اہل خانہ نے سی جے آئی ( چیف جسٹس آف انڈیا ) کو حفاظتی انتظامات کے تعلق سے ایک خط لکھا تھا، جس پر عدالت نے رجسٹری سے ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے'۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 31, 2019, 1:54 PM IST

خیال رہے کہ گذشتہ برس اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ایک جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے بھائی اتل سنگھ سینگر کی ملزمین کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔

فائل فوٹو

حالیہ دنوں رائے بلی میں متاثرہ کی ماں اور چاچی کے ایک ٹرک حادثے میں موت کے بعد مذکورہ سانحہ کی پورے ملک بھر میں مذت ہورہی ہے۔

جبکہ منگل کے روز لوک سبھا میں بھی اناؤ جنسی زیادتی کیس پر اپوزیشن رہنماؤ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے اوسط میں آکر نعرے بازی کی۔

کانگریس کی جانب سے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اناؤ کا واقعہ سب کو شرمسار کرنے والا ہے۔ بہترین صوبہ بنانے کا دعوی کرنے والی حکومت کے دعویٰ کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، جس لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے اسے انصاف نہیں مل رہا ہے۔ اس کے والد کو قتل کرا دیا گیا اور لڑکی اور اس کے وکیل کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ وہ دونوں سنگین حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس معاملہ میں سی بی آئی کی جانچ کی جا رہی ہے لیکن معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس معاملہ میں مسٹر شاہ کو ایوان میں بیان دینا چاہئے۔ اپوزیشن مسلسل' بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا ؟ اور 'مودی حکومت جواب دو، جیسے نعرے بھی لگاتے رهے '۔ بحث کے درمیان اپنی بات نہیں سنے جانے کے بعد کانگریس، سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور دراوڑ منیتر كشگم نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی اناؤ کے واقعہ پر اپنا موقف رکھنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہ ملنے کے بعد وہ بھی واک آؤٹ کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details