اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جنوبی افریقہ: گرجا گھر میدان جنگ میں تبدیل - جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں واقع زوربیکوم کے گرجا گھر کے باہر گولیاں برسائیں گئی۔ اسی دوران چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔

church turned into a battlefield in south africa
جنوبی افریقہ: گرجا گھر میدان جنگ میں تبدیل

By

Published : Jul 12, 2020, 10:43 AM IST

عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ میں تبدیل کردیاہے۔ اسلحہ سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔

چرچ کے باہر گولیاں برسائیں گئی۔ چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے سے سکیورٹی گارڈ نےدم توڑ دیا۔ اس دوران خونریزی میں ایک گاڑی میں 4 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

نیشنل ڈیفنس فورس کے خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ گھنٹوں مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details