دہلی سے کسٹم ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران شک ہونے پر مسافر کی تلاشی لی گئی۔
چنئی کسٹم نے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں اناّ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی کرنسی کے ساتھ طیارہ مسافر گرفتار کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے پاس سے 7000 سعودی ریال اور 7000 امریکی ڈالر برامد کئے گئے ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس کی کرنسی کی بھارتی روپے میں قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم سی کی طرف سے'پلاسٹک لاؤ-ماسک پاؤ' مہم کا آغاز
تفتیش کے دوران مسافر اس کرنسی کے سلسلے میں کوئی واضح جواب نہیں دے سکا۔
اس کے بعد کسٹم ایکٹ کے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ریگولیشنز 2015 کے تحت کسٹم حکام نے برآمد شدہ کرنسی کو ضبط کرلیا۔اور مزید تفتیشی کارروائی جاری ہے۔