بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ نوجوان کی بائیں آنکھ میں قریب سے گولی ماری گئی تھی۔
نوجوان کو کافی قریب سے گولی ماری گئی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں انکشاف - bijnor caa protest news
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں گذشتہ برس 20 دسمبر کو سی اے اے مظاہرے کے دوران ایک نوجوان کو گولی لگی تھی، جس میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کو کافی قریب سے گولی ماری گئی ہے اور اس کی آنکھوں میں گولی ماری گئی ہے۔
سی اے اے مظاہرے کے دوران ہلاک شدہ نوجوان کا پوسٹ مارٹم جاری
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ گولی انتہائی قریب سے چلائی گئی تھی۔ بائیں آنکھ میں نشانہ لگاکر گولی چلائی گی جس سے نوجوان کی موت ہوگئی۔