اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بی جے پی رہنماء نے سندھواری دہرے قتل متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کی - بہار دہرے قتل معاملہ

ریاست بہار کے ضلع گیا کے کونج تھانہ علاقہ کے گوہرپور پنچایت کے تحت آنے والا سندھواری گاؤں میں گزشتہ ماہ ہوئے دوہرے قتل معاملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر ویوک ٹھاکر نے ملاقات کی۔

بی جے پی رہنماء نے سندھواری دہرے قتل متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کی
بی جے پی رہنماء نے سندھواری دہرے قتل متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کی

By

Published : Jun 3, 2020, 1:42 PM IST

بی جے پی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر ویوک ٹھاکر نے کونچ کے سندھواری میں فائرنگ معاملے کی منصفانہ جانچ کی مانگ کی ہے ۔ وویک ٹھاکر سندھواری گاؤں پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کے بعد پولیس کی کاروائی پراطمینان کا اظہار کیا ۔

بی جے پی رہنماء نے سندھواری دہرے قتل متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کی

انہوں نے کونچ بلاک کے سندھواری میں دوہرے قتل معاملے کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مقتول کے گھروالوں کو سرکاری ملازمت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ امن قائم رکھیں اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے خضر سرائے کے اترما گاؤں بھی جاکر متوفی کے کنبہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

پولیس افسر سے بات کرنے کے بعد انہوں نے واقعے کے متعلق جانکاری حاصل کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر حزب اختلاف کے رہنماء تیجسوی یادو پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور کہاکہ گوپال گنج کانڈ میں انہیں متاثرین سے ہمدردی نہیں ہے بلکہ وہ پٹنہ میں بیٹھ کر صرف ہنگامہ کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا کے کونچ بلاک میں واقع سندھواری گاوں میں گزشتہ ماہ دوگروپ میں تصادم ہوا تھا۔ جس میں دو افراد کی موت کے بعد اس معاملے نے سیاسی رخ اختیار کرلیا ہے ۔ اب تک درجن سے زائد حکمراں جماعت جے ڈی یو ، بی جے پی ، ایل جی پی کے رہنماوں نے پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کرچکے ہیں ، دراصل معاملے پر اسلئے بھی سیاست ہورہی ہے کیونکہ گولی مارنے والے گروپ کاتعلق یادو برادری سے ہے ۔

وویک ٹھاکر نے کہا کہ قانون میں طاقت ہے۔ مجرم فرار نہیں ہوسکتا۔ کسی بھی صورت میں قانون کوہاتھ میں لینا نہیں چاہئے۔ ایک شخص خراب ہوسکتا ہے پورا معاشرہ اور برادری نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details