ریاست اترپردیش کے ضلع جی بی نگر کے گریٹر نوئیڈا میں ایک خاتون کے مبینہ قاتل راگھو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے اس خاتون کو کیوں مارا۔
ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں راگھو نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ، راگھو نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ ڈھائی برس سے اس خاتون سے رابطے میں تھا۔
یہ دونوں لائکس ایپ سے قریب آئےاور پھر قربت دوستی میں تبدیل ہو گئی۔
راگھو گزشتہ ڈھائی برس سے اس خاتون کے گھر ملنے جاتا تھا۔ اس کی تصدیق خاتون کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوئی ہے ، جس میں راگھو قید ہوا۔
راگھو نے بتایا کہ دونوں کے مابین پیسے کو لے کر لڑائی جھگڑے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے راگھو بہت ناراض تھا اور اسی غصے میں اس نے خاتون کو مار ڈالا۔