اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

آئی پی ایل میں سٹے بازی، غیر ملکی بھی ملوث

موجودہ وقت آئی پی ایل کا ہو اور اس پر سٹے بازی نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا،لیکن سٹے بازی میں بیرون ممالک کے باشندے بھی ملوث ہو جائیں گے یہ شاید آپ نے نہیں سوچا ہوگا۔

آئی پی ایل میں سٹے بازی

By

Published : May 7, 2019, 6:32 PM IST

ممبئی کرائم برانچ نے 2 سٹے بازوں کو گرفتار کیا ہے ان میں سے ایک بیرون ملک کا باشندہ ہے۔

ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں آئے یہ دو ملزمین آن لائن سٹے بازی کرتے ہوئےگرفتار کیے گئے ہیں ان میں سے ایک ملزم بیرون ملکی باشندہ ہے جو کہ برطانیہ کا رہنے والا ہے۔

دار اصل ملزمین ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک ہوٹل میں سٹے بازی کے سازو سامان کے ساتھ پہنچے تھے اور اسکی معلومات ممبئی کرائم برانچ کو ہو گئی جس پر انھوں فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں چھاپہ مارا اور انہیں رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔

ہوٹل میں کارروائی کے دوران ان کے پاس سے متعدد موبائیل فون، لیپ ٹاپ کئی بینکوں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سمیت 6 لاکھ روپئے بھارتی کرنسی اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

دالچسپ بات یہ ہے کہ سٹے کا کاروبارہ کرنے والے مخصوص ایپ کے بارے میں بھی پولیس کو پختہ ثبوت ملے ہیں۔

کرائم برانچ کی مطابق اس معاملے کے تار بین الاقوامی سطح پر جڑے ہیں اس لیے جانچ کا دائرہ جیسے جیسے وسیع ہوتا جائے گا اور بھی کئی گرفتاریوں کا عمل میں آنا ممکن ہے۔

آئی پی ایل میں سٹے بازی

ABOUT THE AUTHOR

...view details