اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بہرائچ: اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے غائب، تاجر پریشان - پولیس کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تحصیل نانپارہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیمنٹ تاجر کے دو اکاؤنٹز سے ہیکرز نے تقریباً 10 لاکھ روپے نکال لیے، تاہم پولیس اب تک ہیکرز کا سراغ لگانے میں نام کام رہی ہے۔

bahraich: bank accounts hacked, ten lakhs rupees withdrawal
bahraich: bank accounts hacked, ten lakhs rupees withdrawal

By

Published : Jun 1, 2020, 9:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ کاروباری نے کہا کہ' ان کا بینک آف بڑودہ میں دو اکاؤنٹز تھے ایک بچت اکاؤنٹ اور دوسرا چالو کھاتا۔ دونوں کھاتے سے تقریباً 10 لاکھ روپے غائب ہیں۔ یہ روپے 30 مارچ سے 27 اپریل کے درمیان نکالا گیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ' 7 مئی کو انہوں نے ایک شخص کو چیک دیا اور وہ چیک باؤنس ہوگیا جس کے بعد وہ بینک آئے اور بینک سے پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے رقم غائب ہیں'۔

اس سلسلےمیں انہوں نے لکھنؤ سائبر سیل، تھانہ نانپارہ، بہرائچ سائبر سیل سے اس کی شکایت کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' جب وہ بینک سے اس سلسلے میں مدد طلب کی تو بینک افسران نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ یہ روپے موبائل بینکنگ سے ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مدد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ' اب تک پولیس کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی ہے'۔

تاجر محمد آصف کا کہنا ہے سٹیٹمنٹ سے معلوم ہوا ہے کہ گوتم کمار اور دھرما انٹرپرائزز کے اکاؤنٹ نمبر 919020000653801 اور ایک اور اکاؤنٹ نمبر 920020002765 پر پیسہ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ آئی ایف ایس سی کوڈ، یو ٹی آئی بی 0002765 یہ اکاؤنٹ پٹنہ ایکسیس بینک کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔ سارا پیسہ وہیں سے نکالا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details