اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

باغپت: پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ وصولی کئے جانے کی شکایت کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پرتاپ گوپیندر سنگھ یادو نے دو کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

suspended
suspended

By

Published : Apr 2, 2020, 8:29 PM IST

یادو نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کو 100 فیصدی کامیاب بنانے کے لئے باغپت ضلع میں 11 بیریئر قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھیکڑ علاقے میں پولیس چوکی ہنڈا ہیڑ بیرئیر پر گاڑیوں سے پولیس اہلکار کے ذریعہ روپئے وصولنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انہوں نے ان شکایات کی جانچ کرائی۔ جانچ کے بعد وصولی کرنے کی شکایات سچ ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہنڈا ہیڑا پولیس چوکی پر تعینات کانسٹیبل ہیمنت اور ببلو کو معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ چوکی انچارج سب انسپکٹر پردیپ شرما، سب انسپکٹر رچھپال اور ہیڈکانسٹیبل ویریش کا کردار مشتبہ پایا گیا اور انہیں فوری اثر سے لائن حاضر کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی ذمے داری سی او سٹی باغپت کو دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details