اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اورنگ آباد: جنسی زیادتی کے مشتبہ ملزم نے کی خودکشی

چند دنوں قبل اورنگ آباد شہر سے تقریباً سات کلومیٹر دور بھانگشی ماتا مندر کے قریب کچھ نامعلوم لڑکوں نے اپنے دوست کے ساتھ سیر کے لیے آئی ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی کی تھی۔

image
image

By

Published : Aug 7, 2020, 2:06 PM IST

جنسی زیادتی کا یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر سے سات کلومیٹر دور واقع بھانگشی ماتا مندر کے قریبی جنگل میں پیش آیا تھا۔

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق اورنگ آباد میں رہنے والی لڑکی اپنے ایک دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر بھانگشی ماتا مندر کے قریب گھومنے گئی تھی۔

جنسی زیادتی کے مشتبہ ملزم نے کی خودکشی

مندر کے قریب پہاڑ کے نیچے بیٹھ کر لڑکا اور لڑکی باتیں کر رہے تھے۔تب ہی نامعلوم افراد آئے اور دونوں سے لڑائی جھگڑا کرنے لگے ملزمان نے دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور لڑکی کو اُٹھا کر پہاڑی کی طرف لے گئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اس دوران لڑکی کے دوست نے چیخ چیخ کر لوگوں کو جمع کیا اور تب ہی آواز سن کر تقریبا 25 تا 30 افراد جمع ہوگئے اور سب نے مل کر پہاڑی میں لڑکی کی تلاش شروع کی۔

لڑکی کا تقریبا 3 گھنٹے کے بعد پتہ چلا تب تک ملزم فرار ہو چکے تھے اس تعلق سے دولت آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی جس کے بعد پولیس کے پکڑے جانے کے خوف سے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کے مشتبہ ملزم نے پہاڑ سے کود کر خودکشی کرلی جبکہ دیگر ملزم فرار بتائی جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details