اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم سے چوری کی کوشش ناکام - اے ٹی ایم کو توڑ کر چوری

بجنور میں یوکو بینک کے اے ٹی ایم کو توڑ کر چوری کی کوشش کر رہے شاطر بدمعاشوں کو سی سی ٹی وی کیمرے سے شناخت کرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

The bully was arrested
شاطر بدمعاش گرفتار

By

Published : Feb 24, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:03 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں تھانہ دھامپور کے کالا گڑھ روڈ پر چار دن پہلے بدمعاشوں نے یوکو بینک کے اے ٹی ایم کو توڑ کر چوری کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بدمعاش چوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ پولیس کی تفتیش اور اے ٹی یم کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے بدمعاشوں کی شناخت کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے پاس سے دو چاکو اور ایک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس پی بجنورسنجیو تیاگی

ایس پی بجنور کے مطابق پولیس نے تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے دو بدمعاش ادھم سنگ نگر اور تیسرا ساتھی بجنور کا ہی رہنے والا ہے۔

ایس پی نے مزید کہا کہ یہ کل چھہ بدمعاش ایک کمپنی میں نوکری کرتے تھے اور وہیں پر رہ کر انہوں نے یوٹیوب کے ذریعہ اے ٹی ایم چوری کرنے کا پلان بنایا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details