ریاست مدھیہ پر دیش کے ضلع بڑوانی میں لاک ڈاؤن کے دوران ریونیو انسپکٹر ایچ ایل اسکے سے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اسی واقعے میں انسپکٹر اسکے کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کلکٹر امیت تومر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ صبح دسہرہ گراؤنڈ میں واقع سبزی منڈی میں ریونیو انسپکٹر اسکے کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کے تحت وہ لوگوں کو سماجی دوری برتنے کو کہہ رہے تھے۔