ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں بڑھتے جرائم پر مقامی افراد نے پولیس انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ پولیس بدمعاشوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے، وہ تماشائی بنی ہوئی۔
گذشتہ دو دن قبل ایک خاتون کو گولی مار دی گئی تھی اور جب کہ وہیں ایک ہاسٹل کے آپریٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اس کے بعد بی جے پی دہلی پردیش کے ترجمان دگ وجے سنگھ نے کینٹ اسٹیشن پر ایک مقدمہ دائر کیا ، جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ بعدماشوں نے ان کے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
دہلی بی جے پی کے ترجمان دگ وجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ کینٹ کے علاقے میں ان کا ایک مکان ہے۔ گذشتہ شب رات کو کچھ شرپسندوں نے آکر ان کے بھائی اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، وہیں احتجاج کرنے پر انہیں مارا پیٹا گیا اور انہیں نشانہ بنا کر گولی مار گئی، تاہم گولی نہیں چل سکی اور بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے