ریاست بہار کے ضلع موتی ہاری کے گھوڑا سہن میں واقع مدھوسودن کے گھر سے پولیس نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔
پولیس نے اس معاملے میں گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے مخبروں کی مدد سے یہاں پر چھاپہ مارا تھا، اس کے بعد پولیس کو ہتھار برآمد ہوئے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران یہاں سے 3 پستول ، 2 دھاردار ہتھیار ، 31 زندہ کارتوس اور 7 موٹر سائیکل ضبط کیا ہے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما کے گھر سے ہتھیار برآمد گھوڑاسہن پولیس اسٹیشن کے انچارج اکھیلیش مشرا نےآل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما مدھوسودن کے گھر پرکارروائی کی تصدیق ہے۔
پولیس کی جانب سے ابھی کارروائی کی جارہی ہے، اس کے بعد میڈیا کے سامنے تفصیلات بتائی جائے گی۔