امروہہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار - امروہہ جرائم خبریں
ضلع امروہہ کی گجرولا تھانہ پولیس نے اروناچل پردیش سے لائی جا رہی غیر قانونی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے شراب کی 32 پٹی برآمد ہوئی ہیں۔
غیر قانونی شراب کے ساتھ دو افراد گرفتار
ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی گجرولا پولیس نے مخبر سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، یہ دونوں افراد اروناچل پردیش سے شراب لے کر آتے تھے ۔