اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

علی گڑھ: 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک - aligarh news toady

متوفی بدمعاش کی شناخت ببلو عرف گانجا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے علاقہ میں اپنا ایک منظم گروہ بنا رکھا تھا۔

aligarh: Criminal with Rs 50,000 bounty killed in police encounter
aligarh: Criminal with Rs 50,000 bounty killed in police encounter

By

Published : Jul 3, 2020, 5:00 PM IST

اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کے ساتھ علی گڑھ میں بدمعاشوں کی ہوئی ایک مڈھ بھیڑ میں ایک 50 ہزار روپے کاانعامی بدمعاش ہلاک ہوگیا۔

ایس ٹی ایف ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے جمعرات کی رات ایک مڈھ بھیڑ میں جمنا ایکسپریس وے پر ڈکیتی، لوٹ کی کئی واردات میں ملوث ایکسل گینگ کے 50 ہزار روپے کے انعامی بدمعاز ببلو عرف گانجا کو علی گڑی کے ٹپل علاقے میں ایک تصادم میں مار گرایا۔

انہوں نے بتایا کہ شاطر بدمعاش ببلو عرف گانجا ہریانہ کے فریدآباد میں بلبھ گڑھ کا رہنے والاتھا۔ ایس ٹی ایف ذرائع نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کے مطابق بتائے گئے مقام تک پہنچ کر جب اس کی گھیرا بندی کی گئی تو وہاں پر موجود بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش کو گولی جبکہ باقی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

بدمعاش کو فوری علاج کے لئے سی ایچ سی ٹپل لے جایا گیا۔وہاں سے اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت ببلو عرف گانجا کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ببلو نے اپنا ایک منظم گروہ بنا رکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details