پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے کیوٹاگاﺅں میں سگے بھائی جیوچھ رائے اور وشنو دیو رائے کے مابین زمینی تنازعہ کی وجہ سے مارپیٹ شروع ہو گئی ۔ اس جھڑپ میں وشنو دیو رائے نے اپنے کنبہ کے اراکین کے ساتھ دوسرے بھائی کے کنبہ پر تیزاب سے حملہ کر دیا ۔
زمینی تنازعہ میں تیزاب سے حملہ ،12 افراد زخمی
ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے دلسنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے کیوٹا گاﺅں میں آج دو بھائیوں کے مابین زمینی تنازعہ کے دوران ہوئے تیزابی حملے میں 12 افراد شدیدطورسے زخمی ہوگئے جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ تیزاب حملہ میں دونوں فریق میں سے چھ خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں جیوچھ رائے ، پریم کمار رائے ، ارون رائے ، چندر کلا دیوی ، انوٹھا دیوی ، انیتا دیوی ، بھوپ دیو رائے ، نر بھئے رائے اور گاﺅںکی رام دلاری دیوی شامل ہیں۔ جبکہ دوسرے فریق سے وشنو دیو رائے اس کی اہلیہ تارا دیوی اور بیٹی پرینکا کماری شامل ہیں۔ سبھی زخمیوں کو سمستی پور اور دلسنگھ سرائے کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جہاں دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
ادھر پولیس نے معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اس سے متعلق میں دونوں فریق کی جانب سے دلسنگھ سرائے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔