پولیس نے بتایا کہ منگل کو دوپہر چار بجے نابالغ قبائلی لڑکی کو گھر میں تنہا پاکر ایک 28 سالہ شخص کٹھائی موگ گھر میں داخل ہوگیا اور اسے جبراً جنگل لے گیا جہاں اس نے غلط کام کو انجام دیا۔
تریپورہ میں قبائلی لڑکی کے ساتھ تشدد، ملزم فرار - تریپورہ میں قبائلی لڑکی کے ساتھ تشدد
تریپورہ میں ضلع ڈھلائی کے گمائی باڑی علاقہ میں ایک قبائلی نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے فرار ہے۔
تریپورہ میں قبائلی لڑکی کے ساتھ تشدد، ملزم فرار
پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی کے ماں باپ جھوم کھیتی میں مصروف تھے جس دوران یہ واقعہ ہوا۔ لڑکی نے یہ معاملہ رات کو اپنے والدین کو بتایا جس کے بعد مقامی امبالہ پولیس تھانہ میں اس تعلق سے شکایت درج کی گئی۔
پولیس نے پوسکو قانون کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔ملزم شخص واقعہ کے بعد سے ہی فرار ہے۔مقامی لوگوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔