اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اوور لوڈ ٹرک کے پلٹنے سے ایک ہلاک - گنے کے ملبے کی زد میں آنے سے ایک ہلاک

بجنور میں ایک اوور لوڈ ٹرک کے پلٹنے سے ای رکشہ پر بیٹھا ایک شخص ٹرک میں بھرے گنے کے ملبے کے نیچے دب گیا، لوگوں نے ای رکشہ پر گرے گنے کو جلدی جلدی ہٹانا شروع کیا۔ لیکن ان سب کے باوجود نیچہ دبنے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

accident in bijnor
اوور لوڈ ٹرک کے پلٹنے سے ایک ہلاک

By

Published : Feb 2, 2020, 4:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ دھامپور کے نگینہ چوراہے پر گنے سے بھرا اوور لوڈ ٹرکایک ای رکشہ پر جا گرا۔

رکشہ پر بیٹھے دو افراد گنے کے ملبے کے نیچے آگئے لوگوں نے ای رکشہ پر گرے گنے کے ملبے کو جلدی جلدی ہٹانا شروع کیا۔

اوور لوڈ ٹرک کے پلٹنے سے ایک ہلاک

لیکن ان سب کے باوجود گنے کے ملبے کے زد میں آنے سے ایک شخص کے ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے۔

گنے کے ملبے میں دبے بائیس سالہ نوجوان لڑکے کا نام راجیو بتایا جارہا ہے جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جبکہ وہیں دوسرے شخص یوسف کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے فورا ہسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہندو مہا سبھا کے ریاستی صدر کا قتل

ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے ۔گنے سے بھرے ٹرک کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یوپی کے بجنور میں روزانہ سیکڑوں اوورلوڈ گنے سے بھرے ٹرک سڑکوں پر نظر آتے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ کی اس تعلق سے کوئی کار وائی نہیں کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details