اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ہاتھرس جنسی زیادتی معمالے پر عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس - یوپی میں خاتون کا تحفظ

ریاست اترپردیش کے شہر ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے پر عام آدمی پارٹی نے یوگی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ہاتھرس جنسی زیادتی معمالے پر عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس
ہاتھرس جنسی زیادتی معمالے پر عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس

By

Published : Sep 29, 2020, 12:31 PM IST

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج اور سینیئر رہنما راجندر پال گوتم نے آج عام آدمی پارٹی کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

گذشتہ ہفتہ 15 ستمبر 2020 کو اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا دردناک واقعہ پیش آیا ۔

جب کہ متاثرہ کی زبان کاٹ دی گئی، اس وجہ سے بچی کے ہاتھ اور پیر مفلوج ہوگئے اور اس کا صفدر جنگ میں علاج چل رہا تھا، مگر وہ علاج کے دوران موت ہوگئی۔

اس دردناک واقعہ کی بنیاد پر عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ہاتھرس جنسی زیادتی معمالے پر عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران سوربھ بھاردواج نے یوگی حکومت کے انتظامی کاموں پر براہ راست سوال اٹھایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش میں برہمنوں اور دلت معاشرے کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز

وہیں دہلی حکومت کے وزیر راجندر پال گوتم نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو ایک کروڑ معاوضہ ملنا چاہئے اور اس معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کی جانی چاہئے۔

راجندر پال گوتم نے اس معاملے میں پولیس کی کارگردگی پر بھی سوال اٹھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details