راستے سے جا رہے چار لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دینے پر تنازعے کے سبب 28 برس کے نوجوان کا تیز ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع نیائے نگر کے علاقے میں گلی نمبر گیارہ میں لکشمی پوجا کے روز پیش آیا۔
اس سلسلے میں چار لوگوں کو پنڈلک نگر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ہلاک نوجوان کی شناخت وشنو واگھ (28 برس) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ سائی ناتھ آنندا ایونے (20 برس)، پون انل دیویکر (21 برس)، نلیش نارائن عرف سوریا (23 برس) اور روہت دلیپ نروڑے (22 برس) کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اتوار کی شب بارہ بجے لکشمی پوجا کے وقت سچن اور اس کا بھائی کھڑے تھے اس دوران ملزمین وہاں سے گزر رہے تھے اسی وقت انہوں نے ملزمین کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی جس پر تنازع ہو گیا اور انہوں نے تیز ہتھیار سے سچن پر حملہ کر دیا۔
سچن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔
اس سلسلے میں پولیس نے اب قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش میں مصروف ہے۔