اورنگ آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ مہلوک نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں زہریلی دوا پی لی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
جائیداد کے تنازع میں ایک کی موت پولیس کاکہنا ہیکہ مہلوک مجید پٹیل نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں زہریلی دو پی کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ مہلوک کے رشتہ داروں کا دعویٰ ہیکہ مجید پٹیل کو زبردستی زہریلی دوا پلائی گئی اور جب وہ پولیس اسٹیشن پہنچا تو پولیس نے شکایت درج نہیں کی۔
اس پورے معاملے میں پولیس نے کہا کہ مہلوک اور اس کے سگے بھائی قدیر پٹیل کے مابین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور مبینہ ملزم قدیر پٹیل نے مجید پٹیل کے خلاف چھیڑخانی کی جھوٹی شکایت درج کروائی تھی اسی دوران مہلوک نے دل برداشتہ ہوکر زہریلی دوا پی لی۔
مہلوک مجید پٹیل کے فرزند اور دیگر رشتہ داروں نے لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک پولیس ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کرتی لاش نہیں لی جائے گی۔