اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

چھت سے گر کر ایک عاشق ہلاک - indore lover death

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر میں ایک عاشق ڈاکٹر اپنی معشوقہ سے ملنے کے لیے لڑکیوں کے ہوسٹل پر گیا تھا۔

چھت سے گر کر ایک عاشق ہلاک
چھت سے گر کر ایک عاشق ہلاک

By

Published : Jun 14, 2020, 7:40 PM IST

جب وہ چوتھی منزل پر چڑھنے لگا اچانک گر پڑا۔

چھت سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

ان دنوں اندور کورونا وائرس کا مرکز ہے اور انڈیکس میڈیکل کالج میں بھی کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور یہاں سے مریض صحت یاب ہو کر لوٹ بھی رہے ہیں۔

اسی کالج کے گرلز ہوسٹل میں ایک عاشق ڈاکٹر جب اپنی معشوقہ کا ڈاکٹر سے ملنے چوتھی منزل پر پلاسٹک پائپ کے سہارے چھڑنے لگا تو پائپ ٹوٹ گیا۔

اطلاع کے مطابق گرنے سے ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔

ڈاکٹر کی شناخت آیوش شرما کے طور پر کی گئی، اس کی عمر 24 برس بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ‏ آیوس نے اسی کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔

اس کی معشوقہ اب یہاں سے کورس کر رہی تھی۔

ایک دن قبل ہی ڈاکٹر کی معشوقہ کالج پہنچی تھی اور ڈاکٹر آیوش ملنے کی ضد کر رہے تھے۔

گرلز ہاسٹل کی چوتھی منزل پر معشوقہ کا کمرہ ہے۔

ڈاکٹر کے گرنے کی کسی کو خبر نہیں ہو پائی ، جب پائپ ٹوٹنے سے پانی جمع ہونے لگا تو وارڈن نے چیک کیا۔

ڈاکٹر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

جب ڈاکٹر آیوش کی معشوقہ کو اس کی خبر لگی تو وہ بے ہوش ہوگئی۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details