متوفی کی شناخت کے پی اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ آئی ایف بی نامی الیکٹرانکس کمپنی کا سروس سینٹر چلاتے تھے ۔
نئی دہلی : 75 برس کے بوڑھے شخص کا مبینہ قتل وہ گھر میں تنہا رہتے تھےجب کہ ان کا بیٹا دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔
اطلاع پر پہنچی پولیس نے پایا کہ گھر کی تمام الماریاں کھلی ہوئیں تھیں اور بزرگ فرش پر پڑے ہوئے تھے۔جسم پر کسی قسم کے چوٹ کے نشانات نہیں دیکھے گئے۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ قتل کس طرح ہوا۔ لوٹ مار کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس جسمیت سنگھ نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس کے گھر آنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
معلومات کے مطابق کے پی اگروال نے آئی آئی ٹی سے انجینئرنگ کی تھی۔
اس کے بعد کئی کمپنیوں میں کام کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ لکشمی نگر میں اپنے گھر کے گراؤنڈ فلور پر واشنگ مشینیں تیار کرنے والی کمپنی آئی ایف بی کا سروس سینٹر چلا رہے تھے۔
سب سے پہلے گھریلو ملازمہ جب گھر پہنچی تو سروس سینٹر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔
اندر داخل ہوئی تو بزرگ کی لاش کمرے میں پڑی تھی۔
گھریلو ملازمہ کے شور پر پڑوسی جمع ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گھریلو ملازمہ کے علاوہ چار مرد اور ایک خاتون سروس سینٹر میں کام کرتے ہیں۔
ان سب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ واردات کسی جانکار شخص نے انجام دیے ہیں۔،