یوم جمہوریہ کے دوسرے دن 27 جنوری 2020 کو سارے بچے پیر کی صبح اپر پرائمری اسکول امیر نگر پہنچے۔
اس دوران کھیلتے ہوئے دو طلبا کے مابین جھگڑا شروع ہوگیا۔
چھٹی جماعت کے دو طلباء نے آپس میں لڑائی شروع کردی۔
،چھٹی جماعت کے طالب علم فرحان قریشی کو زیادہ چوٹ لگی، وہ زخم کی طاب نہ لاکر زمین پر گر پڑا، اسے فوراً قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
جہاں ڈاکٹروں نے فرحان کو مردہ قرار دے دیا۔