اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سہارنپور: مکان منہدم ہونے سے خاتون کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے مکان گرنے سے ایک 65سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 20, 2020, 8:25 PM IST

جب کہ دیگر 5افراد ملبے کے نیچے دب کر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ دیوبند میں تیز بارش کی وجہ سے منہدم مکان کے نیچے دبنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

جب کہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

سہارنپور شہر میں دھمولا اور پاوں دھوئی ندی کے آبی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں کے گھروں تک میں پانی گھس گیا ہے۔

اس سے لوگوں میں دہشت ہے۔

ضلع میں بارش کی وجہ سے کئی سڑکیں دھنس گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:محرم: امام باڑوں میں صرف پانچ افراد کو اجازت

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ انتظامیہ کو سیلاب سے بچاؤ کے لئے مستعد رہنے کو کہا گا ہے۔

جہاں کہیں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے یا گھروں میں پانی داخل ہورہا ہے وہاں انتظامیہ کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details