اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پولیس نے بھاری مقدار میں افیم برآمد کی - ادھمپور میں نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ

ریاست جموں و کشمیر کے ادھمپور میں پولیس نے چھ سو کلوگرام افیم برآمد کی ہے۔

پولیس نے 600 کلو افیم برآمد کی

By

Published : Sep 24, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:03 PM IST

پولیس نے نشیلی اشیاء کی اسمگنلگ کرنے والوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت افیم اسمگلر کی کوششوں کو ناکام کیا گیا۔

پولیس نے افیم اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ادھمپور اور راؤنڈمیل تھانے کی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی کی۔

پولیس نے 600 کلو افیم برآمد کی

ایس ایس پی راجیو پانڈے نے بتایا کہ یہ کارروائی ادھمپور تھانہ انچارج وجئے سنگھ چودھری، راؤنڈمیل تھانہ انچارج وجئے شرما اور ایس ایس پی راجیندر سنگھ اور ڈی ایس پی کی صدرات میں انجام دی گئی۔

وہاں پر پولیس نے تلاشی کے مقصد سے ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک میں چھپا کر رکھی گئی 600 کلوگرام افیم برآمد کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے برامد شدہ افیم اور ٹرک کو اپنے قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details