یہ لاش رومشی نالہ کے کنارے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق 50 برس کے شبیر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن ایشمندر، پلوامہ کی لاش آج دوپہر کو رومشی نالہ کے کنارے ایک درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی۔
ذرائع کے مطابق لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لےکر اُسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔