امرتسر کے سینٹرل جیل کی دیوار توڑ کر بآسانی تین قیدی فرار ہوگئے۔
قیدیوں کے فرار ہونے سے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ واقعہ رات کے تین بجے کا ہے۔
فرار قیدیوں کی تلاش میں پولیس کا عملہ سرگرم ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ 'مفرور قیدیوں میں سے دو سگے بھائی ہیں۔ ایک کا نام گرپریت سنگھ ہے جبکہ دوسرے کا نام جرنیل سنگھ ہے۔'
اس سے قبل بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ رونما ہو چکا ہے۔
یہ ایک انہتائی حیرت انگیز واقعہ ہے جس کے بعد جیل انتظامیہ پر کافی سوالات کھڑے کئے جا رہے ہیں۔