اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کم پٹرول دینے پر دو درجن افراد گرفتار - پٹرول پمپس کو مہر بند کر دیا

تلنگانہ کے سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود میں الٹ پھیر کی شکایات کے بعد ایس او ٹی پولیس نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپہ مارا۔

دو درجن افراد گرفتار
دو درجن افراد گرفتار

By

Published : Sep 5, 2020, 3:44 PM IST

سائبرآباد کے کئی پٹرول پمپس میں کم پٹرول ڈالنے، چپس لگاتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے کی شکایات سامنے آئی، جس پر ایس او ٹی پولیس نے حیدرآباد میں 13 پٹرول پمپس کو مہر بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مسجد میں نماز پنجگانہ و جمعہ ادا کر پائیں گے مصلی


سائبرآباد ایس او ٹی پولیس کی اطلاع پر آندھرا پردیش میں 26 پٹرول پمپس کو اے پی پولیس نے مہربند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ چپس مہاراشٹر سے پٹرول پمپس کے مالکین نے منگوائے تھے اور ان کو لگاتے ہوئے پٹرول میں چوری کی جا رہی تھی۔ اس طرح کی دھوکہ دہی پر پولیس نے 26 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details