اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

شاطر بدمعاش گرفتار، زیورات برآمد - چوری کے زیورات سمیت گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں جھاڑ پھونک کا جھانسہ دے کر 25 تولہ زیوارت لے کر فرار ہونے والے بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

250 gram gold recovery by saharanpur police
250 gram gold recovery by saharanpur police

By

Published : Jul 2, 2020, 2:30 AM IST

اطلاعات کے مطابق سہارنپور پولیس نے ایک شخص کو چوری کے زیورات سمیت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے اسیم نام کے چور سے 25 تولہ سونے چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔

ویڈیو

تھانہ کوتوالی شہر سہارنپور پولیس نے اسیم کو پنجاب نیشنل بینک کے سامنے سے گرفتار کیا ہے۔

ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے واردات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 29 تاریخ کو تسلیم نامی ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے گھر میں دو بیٹیوں کی شادی ہوئی تھی، گھر میں کچھ مسائل چل رہے تھے، کسی نے انہیں بتایا کہ جھاڑ پھونک کرانے سے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس تعلق سے اسیم نامی شخص سے ملاقات کروائی تھی جو یادگار مسجد میں قیام پذیر تھا۔

تسلیم نے اسیم کو بلایا اور اس سے سارے زیورات اپنے پاس منگوائے۔ بعد میں اسیم پورے زیورات لے کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ یہ سبھی زیورات 25 تولے سونے چاندی کے تھے اور جس کی قیمت 10 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، گرفتار شخص نیپال کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ ایس پی سٹی نے اسیم کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا ہے اور آگے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details