چینئی ائیرپورٹ پر محکمہ کسٹم کے کورئیر انٹلیجنس افسران نے شارجہ سے آئے کورئیر کو ضبط کیا۔ جس میں میڈل ڈائی کے اندر 22 لاکھ 50 ہزار کی سونے کی موتی چھپائی گئی تھی۔
محکمہ کسٹم کے مطابق برآمد کیے گئے ڈائی کا وزن 12 کلو 700 گرام تھا۔
کسٹم کے ترجمان نے بتایا کہ پارسل کی جانچ کے دوران 12 کلو 700 گرام کا میڈل ڈائی برآمد کیا گیا ہے۔ جو مہاراشٹر کے کسی شخص کے نام پر تھا۔
چینئی ائیرپورٹ سے 521 گرام کی سونے کی مورتی برآمد کسٹم افسران کے مطابق یہ ڈائی لوہے سے بنائے گئے ہیں۔ جسے اسکین کرنے کے بعد بھی ہمیں یہ نہیں معلوم ہوگا کہ اس کے اندر کچھ چھپایا گیا ہے۔
اس لیے افسران ڈائی کو ویلڈنگ کی دوکان پر لے گئے، جہاں انہوں نے اس ڈائی کو کاٹ کر دو سے تین ایم ایم کی سونے کی موتیاں برآمد کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان موتیوں کو مونگ کے دال کے ساتھ مخلوط کیا گیا تھا۔
چینئی ائیرپورٹ سے 521 گرام کی سونے کی مورتی برآمد کسٹم نے سونے کی موتیاں کو برآمد کرنے لیا ہے اور مہاراشٹر کے جس شخص کے نام پر یہ کورئیر تھا اسے بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔