اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی پی چڈاسما نے بتایا کہ ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ اس کے پلاٹ کے ٹیکس کی رسید دینے کے لئے محکمہ انکم ٹیکس کے جونیئر کلرک زمرےکے 44 سالہ گوپال بھائی نے چار ہزار روپے طلب کئے تھے۔
شکایت کی بنیاد پر ودورہ میں مکرپور جی آئی ڈی سی روڈ پر گجانن پارک، چار راستہ کے نزدیک اے سی بی نے جال بچھاکر پیر کو گوپال بھائی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
دوسرےو اقعہ میں شکایت کنندہ نے امریلی کے دھاری پنچایت کے کلسٹر کوآرڈینیٹر کانٹریکٹ ورکر کلاسک کے کیشو بھائی وی۔ کاتریا، دھاری تعلقہ کے دودھانا گاؤں کے سرپنچ رسیلی بین آر پرمار اور ان کے شوہر رمیش بھائی پرمار کے خلاف اے سی بی میں شکایت کی تھی کہ انہوں نے 9 بیت الخلا کے بل پاس کرانے کے لئے 8 ہزار 100 روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
شکایت کی بنیاد پر اے سی بی نے دھاری تعلقہ پنچایت کے دروازے کے باہر جال بچھا کر رشوت کے روپے لیتے ہوئے رمیش بھائی اور کیشو بھائی کو پکڑ لیا۔ جبکہ رسیلابین کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تیسرے واقعہ میں شکایت ملی تھی کہ ریاست کے ضلع بناس کانٹھا کے آر ٹی او جانچ چوکیوں پر آر ٹی او افسران گاڑی ڈرائیوروں سے روپے لےکر رسید نہیں دیتے ہیں۔
اس پر کچاواڈا ٹول پلازا کے نزدیک آر ٹی او جانچ چوکیوں پر سنیچر کےروز اے ایس بی نے جال بچھا کر پالن پور آر ٹی او کے موٹر گاڑی انسپکٹر کلاس کے امیش کمار کے۔پٹیل، اسسٹنٹ موٹر گاڑی انسپکٹر کلاس کے کمار سی۔ٹنڈیل کی حاضری میں آر ٹی او کے آؤٹ سورس ڈرائیور ایشور بھائی بی۔دیسائی کو 250 روپے رشوت لے رہا تھا، اسی وقت ان تینوں کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔