اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سعودی عرب: چھت گرنے سےدو ہلاک، 13 زخمی - roof fallen down 2 died 13 injured

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے کی وجہ سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ سول ڈفینس سروس نے یہ اطلاع دی ہے۔

چھت گرنے سےدو ہلاک، 13 زخمی
چھت گرنے سےدو ہلاک، 13 زخمی

By

Published : Dec 18, 2019, 6:01 PM IST

سول ڈفینس سروس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’ ریاض کے ضلع دریا میں منگل کے روز المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد چھٹی دے دی گئی‘۔

سول ڈفینس سروس نے یونیورسٹی کی عمارت کی اونچی دیوار کے پاس سروس کے اہلکاروں کی اُن تصاویر کو شیئر کیا ہے جن میں وہ لوگوں کو نکالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details