دادری پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد لوکیش اور گورو نامی بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ اس جوابی کارروائی میں دونوں کے پیروں میں گولی لگ گئی۔
ایس پی دیہات رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 'زخمی ملزمین سے لوٹ کے دس ہزار روپے، ایک پستول، ایک طمنچہ اور کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بغیر نمبر والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہے جسے بدمعاشوں نے موقع واردات کے دوران استعمال کیا تھا۔
دو انعامی بدمعاش گرفتار - ضلع گوتم بدھ نگر
ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے دادری میں آج پولیس نے تصادم کے بعد دو انعامی بدمعاشوں کو گرفتارکیا ہے۔
![دو انعامی بدمعاش گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4154217-676-4154217-1565962205421.jpg)
پولس تصادم ،دو انعامی بدمعاش گرفتار
ملزمیں نے 11 اگست کو دادری میں کاب شوروم میں لوٹ کی واردات انجام دی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
ملزمین کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:23 AM IST