مقامی افراد کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا، جس کی وجہ سے لڑکی زخم کا تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئی۔
سکندرآباد کے وارث گوڑہ علاقے میں گزشتہ رات یہ واقعہ پیش آیا_
چلکل گوڑہ پولیس انسپکٹر کے مطابق صبح کے وقت 100 نمبرپر 17 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کی اطلاع موصول ہؤئی۔
پولیس اہلکار فوراً جائے واردات پہنچ کر جائزہ لیا ۔ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کسی نے مکان کی دوسری منزل پر سے لڑکی کو پھینک دیا ہے۔
تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس لڑکی نجمہ (نام تبدیل) کا پڑوسی فیروز اس واقعے کا ملزم ہے جس نے شادی سے انکار پر یہ انتہائی قدم کو انجام دیا۔
انسپکٹر بالا ناگی ریڈی نےمزید بتایا کہ 21 سالہ شعیب نامی نوجوان اور نجمہ نے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی شعیب نجمہ کو پسند کرتا تھا اور اس نے شادی کے لیے اس لڑکی کے گھر پیغام روانہ کیا تھا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہؤے رشتہ سے انکار کردیا۔
رشتے سے انکار پر شعیب برہم ہوگیا اور گزشتہ رات لڑکی کے گھر جاکر اسے بات چیت کے بہانے چھت پر لے گیا اور تلخ کلامی کے بعد اس کا گلہ دبا کر نوکیلے پتھر سے نجمہ کے گلے پر پے درپے وار کئے اور دوسری منزل سے نیچے پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے دیرشام شعیب کو حراست میں لے کر اس کے خلاف پاسکو(POSCO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور مزید تحقیقات کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی تاکہ مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کی جا سکے_