اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پک اپ وین سے 167 کارٹن شراب ضبط - کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ ڈرائیور گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگا وتی تھانہ علاقہ سے پولیس نے ایک پک اپ وین سے 167 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

پک اپ وین سے 167 کارٹن شراب ضبط

By

Published : Oct 29, 2019, 11:37 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر درگاوتی تھانہ علاقہ میں بہار اور اتر پردیش کی سرحد سے متصل نیشنل ہائی وے نمبر دوپر دیر رات چوکسی بڑھا دی گئی۔ پولیس افسران سادے لباس میں تھے۔ انہوں نے بتایاکہ اسی دوران ایک مشتبہ پک اپ وین ضلع کی سرحد میں داخل ہوا جسے روک لیا گیا۔
مسٹر احمد نے بتایاکہ تلاشی کے دوران پک اپ وین سے 167 کارٹن شراب ضبط کی گئی جس میں آٹھ ہزار سے زائد انگریزی شراب کی بوتلیں ہیں۔ جنکی مقدار قریب 1500 لیٹر ہے۔

اس سلسلے میں پک اپ وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جو شراب کی کھیپ لیکر اتر پردیش کے جون پور سے بہار آرہا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ابھیا راج سروج کے طور پر کی گئی ہے، جن کا تعلق جون پور سے ہے۔ ضبط شراب کی تخمینی قیمت لگ بھگ آٹھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details