اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اترپردیش: کمپیوٹر کی دوکان میں چوری - ہردوئی تازہ ترین

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں کمپیوٹر کی ایک دوکان میں چار لاکھ روپیے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری ہوگئی ہے۔

دوکان میں لیپ ٹاپ کی چوری

By

Published : Oct 4, 2019, 8:43 AM IST

چوری کے واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔ ہردوئی کے کوتوالی شہر علاقے میں اشرف ٹولا محلے میں دیو کمپیوٹر نام کی دکان میں چوری ہوئی ہے۔

دیر رات چوروں نے چودہ لیپ ٹاپ، دو ایل ای ڈی، انویٹر، بیٹری اور 5000 روپے کی نقدی سمیت چار لاکھ روپے کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوکان میں لیپ ٹاپ کی چوری

دکان کے مالک آشیش نے بتایا کہ ایک برس پہلے بھی ان کی دوکان میں چوروں نے نقب لگا کر تین لاکھ کی سامان کی چوری کر لی تھی ۔

اس واقعے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چور کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details