اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

لکھنؤ: آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 16, 2020, 9:48 AM IST

Updated : Sep 16, 2020, 10:06 AM IST

ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں۔

علامتی تصویر

اتر پردیش میں بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریلیف کمشنر سنجے گوئل نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے غازی پور میں چار ، کوشامبی میں تین ، کوشی نگر اور چترکوٹ میں دو ، جون پور اور چندؤلی میں ایک ایک لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے!

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لکھیم پور کھیری ، سیتا پور اور اعظم گڑھ کے 28 دیہات متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ جون میں ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Last Updated : Sep 16, 2020, 10:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details