اردو

urdu

ETV Bharat / international

Lucile Randon Passed Away دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن کا انتقال - لوسیل رینڈن کا انتقال

دنیا کی معمر ترین خاتون فرانسیسی راہبہ لوسیل رینڈن منگل کو انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 118 سال تھی اور انہوں نے فرانس کے شہر ٹولان میں آخری سانسیں لیں۔ French Nun Lucile Randon Dies

دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن کا انتقال
دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن کا انتقال

By

Published : Jan 18, 2023, 1:04 PM IST

واشنگٹن:ایک فرانسیسی راہبہ اور دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن کا 118 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ سینٹ-کیتھرین-لیبر نرسنگ ہوم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ رپورٹ دی گئی ہے ۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان ڈیوڈ ٹاویلا کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ رینڈن، جنہیں آندرے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1904 میں پیدا ہوئی تھیں۔ گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپریل 2022 میں جاپان کے 119 سالہ کین تاناکا کی موت کے بعد رینڈن کو دنیا کا سب سے معمر ترین خاتون تسلیم کیا۔

رینڈن نے 26 سال کی عمر میں کیتھولک مذہب اختیار کیا اور بعد میں 41 سال کی عمر میں ایک راہبہ کے طور پر ڈاٹرس آف چیریٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے عمر رسیدگی کے باوجود 2021 میں ایک بار کووڈ 19 کو شکست دی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ اس کی لمبی عمر کا راز صرف خدا ہی جانتا ہے۔ سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص کا ریکارڈ جنوبی فرانس سے تعلق رکھنے والے جین کالمنٹ کے پاس ہے جو 1997 میں 122 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2022 میں جاپان میں دنیا کی سب سے عمردراز 119 سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کا نام کین تاناکا تھا۔ جاپان کی رہنے والی کین تاناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details