امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر لکھا: "جِل اور میں یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے رمضان کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے ہم آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کو مبارک اور خوشحال مہینے کی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ رمضان کریم!"
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا: ’قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ خدا نے قوموں اور قبیلوں کو اس لیے بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینے میں اور ہر دن ہم تمام خواتین اور مردوں کی حفاظت، وقار اور خوشحالی کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ایک پرامن دنیا بنائیں۔
اس طرح برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ انھوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وبا شروع ہونے کے بعد سے یہ کسی بھی قسم کی کوویڈ پابندیوں سے پاک پہلا رمضان ہوگا۔جب آپ اپنے خاندان اور اپنی برادری کے ساتھ افطار کرنے، عبادت کرنے اور ضرورت مندوں کو یاد کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ سال خاص طور پر خاص ہے "۔ اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمام برطانوی مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی سال کے مقدس ترین مہینہ رمضان کی مبارک۔World Leaders Wish on Ramadan