اردو

urdu

ETV Bharat / international

Wisconsin Governor on TikTok وسکونسن سرکاری آلات میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگائے گا، گورنر

وسکونسن کے گورنر ٹونی ایورز نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ Plans to Ban TikTok in Wisconsin

وسکونسن کے گورنر کا ٹِک ٹاک پر پابندی لگانے کا منصوبہ
وسکونسن کے گورنر کا ٹِک ٹاک پر پابندی لگانے کا منصوبہ

By

Published : Jan 7, 2023, 10:51 AM IST

واشنگٹن:امریکہ کے وسکونسن کے گورنر ٹونی ایورز نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سرکار کی جانب سے جاری کردہ الیکٹرانک آلات میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگانے کے لیے ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے۔ جمعہ کے روز جب مسٹر ایورز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سرکاری طور پر جاری کردہ الیکٹرانک آلات پر ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کریں گے، تو انہوں نے کہا ’’میں اگلے ہفتے کے اوائل میں اس پر پابندی کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کروں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 30 سے ​​کم سرکاری ملازمین نے سرکاری طور پر جاری کردہ آلات پر ٹِک ٹاک سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کیا۔ Wisconsin Governor Plans to Ban TikTok

واضح ر ہے کہ ٹِک ٹاک کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس چینی حکومت کے درمیان مبینہ روابط کے لئے امریکی وفاقی حکومت کے زیرِ تفتیش ہے۔ امریکہ کے پنسلوانیا، کنساس، لوزیانا، ویسٹ ورجینیا، مونٹانا، ورجینیا، جارجیا، نیو ہیمپشائر، ایڈاہو، نارتھ ڈکوٹا، آیووا، البامہ، یوٹا، ٹینیسی، اوکلاہوما، ٹیکساس، جنوبی کیرولینا، جنوبی ڈکوٹا، نیبراسکا، اور فلوریڈا جیسے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے سرکاری الیکٹرانک آلات پر پابندی لگا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details