جنیوا: چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چینی نمائندوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، جس میں بیجنگ پر زور دیا کہ وہ مزید انسداد کورونا وائرس اقدامات اور شفافیت اختیار کرے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اجلاس میں چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن اور نیشنل ایڈمنسٹریشن فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے حکام نے شرکت کی۔WHO Urges China For Covid Data Transparency
ڈبلیو ایچ او نے جمعہ کے ایک بیان میں کہاکہ "ڈبلیو ایچ او نے چین سے وائرل سیکوینسنگ، کلینیکل مینجمنٹ اور اثرات کی تشخیص کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا اور ان شعبوں میں مدد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔" چینی سائنسدانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت کورونا ایکسپرٹ نیٹ ورک بشمول کووڈ-19 کلینیکل مینجمنٹ نیٹ ورک میں مزید قریب سے کام کریں۔ تنظیم نے چینی سائنسدانوں کو مدعو کیا کہ وہ 3 جنوری کو کورونا وائرس ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں وائرل سیکوینسنگ پر تفصیلی ڈیٹا پیش کریں۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک بار پھر وبائی امراض کی صورتحال پر مخصوص اور حقیقی وقت کے اعداد و شمار کے باقاعدہ اشتراک پر زور دیا۔ خاص طور پر زیادہ جینیاتی ترتیب کے اعداد و شمار کا اشتراک کرنا، بیماریوں کے اثرات پر ڈیٹا بشمول ہسپتال میں داخل ہونا، انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں داخلے اور اموات اور ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کی حیثیت، خاص طور پر کمزور لوگوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ جمعہ کو فرانس اور برطانیہ دونوں نے اعلان کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو اگلے ہفتے سے منفی کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔